صوبہ پنجاب کی تمام جیلوں کو منشیات کی لعت سے پاک کر نے عزم کر رکھا ہے ،راجہ صغیر احمد
نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں قیدیوں اور حوالاتوں کے تمام تر مسائل ترجیی بنیادوں پر حل کر یں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا اٹک جیل کا دورہ پرقیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف
جیل کا دورہ۔خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے
کلرسیداں( نمائندہ خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات (ایم پی اے ) راجہ صغیر احمد نے ڈسٹر کٹ جیل اٹک کا دورہ کیا ۔اٹک جیل کادورہ کیا اس موقع پر ان سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل اشتیاق احمد گل ، میڈیا ایڈوائیرز عبدالعزیزپاشا، ، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عمر جنجوعہ، راجہ زبیر جنجوعہ ، سٹاف آفیسرشاہد شوکت بھی موجود تھے۔ اٹک جیل پہنچنے پرمعزز مہمان کو چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف ،بارکوں، ہسپتال، سکول ،کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرونک ورکشاپ اور خوراک گودام کا معائنہ کیا۔ اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ قیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ معزز مہمان نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا معزز مہمان نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین ونو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا۔ جبکہ جیل میںصفائی کے اعلیٰ معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران،جیل گودام،جیل فیکٹری،بیرکوں کا دورہ۔صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنیہ کیا نوعمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائینہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ٹیکنیکل ٹرینیگ سنٹرمیں موجود اسیر طلبا کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیاں نے عملے کے اچھے بر تائو کی تعریف کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اٹک جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی،
Load/Hide Comments