پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مشتمل تعلقات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹاگون کادورہ بھی کیا جہاں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف جنرل اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے ان کا استقبال کیا جب کہ پینٹاگون آمد پرآرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورہ کے موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید