واپڈا سب ڈویژن چوآ خالصہ میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل پر واپڈا حرکت میں آگئی

کلرسیداں ( نمائندہ خصوصی )واپڈا سب ڈویژن چوآ خالصہ میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل پر واپڈا حرکت میں آگئی کئی مسائل حل واپڈا چوآ خالصہ میں کھلی کچہری میں ٹرانسفارمر خرابی اور ولوڈنگ ،زیادہ بلنگ ،فیڈر ز میں اضافے ،کم واپڈا عملہ سمیت گھروں کے اوپر سے گزرنے والی لائنوں کو ہٹانے جسیے مطالبات کے پیش کیے گئے ،واپڈا کے اطمینان بخش جوابات نے کھلی کچہری کو خواشگور ماحول میںآپریشن منیجرراولپنڈی سرکل محمد زبیر خان کھلی کچہری میں کہا کہ چوآ خالصہ میں 15ٹرانسفارمر کی منظور ی آخری مراحل میں ہے تاہم واپڈا حکام تعاون کو مزید تیز جائے تاکہ عوام کو کم وولٹیج کی مشکلات نہ رہے مہربان آف سموٹ نے کہا کہ میرا گھر گزشتہ 4سال سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے غلام مرتضی نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا میٹر 15سال گزرنے کے باوجود بھی نہ لگ سکا مطلوب حسین نے کہا ہمارے گھر سے بجلی کی بوسیدہ تاریں گزر رہی ہیں جس سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے راجہ انوار الحق نے کہا کہ سکوٹ شہر میں مین لائن کی تاریں کراس میں گزر رہی ہیں جس پول کے ساتھ باندھی ہوئی ہیں وہ پول خستہ حالی کا شکار ہے جسے جلد از جلد تبدیل کیا جائے محبوب حسین نے کہا کہ ہمارا علاقہ کئی سالوں سے بجلی کی تاروں سے محروم ہے محمد زبیر خان نے ایکسین روات کو مسائل حل کرنے کوکہا اور تاروں کی تبدیلی کا جاری منظوبے کو جلد مکمل کرنے میٹر ریڈز کی کمی دور کرنے گھروں کے اوپر سے گزرنے والا لائنوں کے لیے متبادل راستے میں لے جانے ٹرانسفارمر کی فراہمی کم 50kvکی جگہ 100kvٹرانسفارمر کی تبدیلی جسیے اقدامات کا اعلان کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کا مقصد عوامی مسائل حل کرنا عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی دقیقہ گرد گذاشت نہیں کیا جائے گا محکمہ واپڈا کے اہلکار عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نیک نیتی ،ایماندرای اور دلجمعی سے کام کریں بجلی چوری اور کرپشن جسیے خلاف قانون کام کرنے والے کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گئی وہاں موجود کلرسیداں پریس کلب کے سابق صدر راجہ محمد سعید ،مرزا عتیق الرحمن چوآ خالصہ پریس کلب کے چیرمین حبیب الرحمن قریشی ،راجہ انوار الحق ،توقیر احمد ،محمد کاشف وایکسین روات ،ایکسین کلرسیداں و دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی اور واپڈا کے اس عمل کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں