سوئی گیس دھماکے میں زخمی ہونے والی 25 سالہ روبینہ زوجہ بابر اقبال بھی دم توڑ گئی

کلر سیداں کلر سیداں کے نواحی علاقہ لونی جسیال میں سوئی گیس دھماکے میں زخمی ہونے والی 25 سالہ روبینہ زوجہ بابر اقبال بھی دم توڑ گئی جس کے بعد اس افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے متوفی وقاص کے سات سالہ بیٹے سفیان اور متوفیہ روبینہ کے نو سالہ بیٹے اسد بابر کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں