کلرسیداں(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف ایم سی کلرسیداں کے راہنما سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لونی جسیال میں گیس لیکج دھماکہ میں جلس جانے والے دو افراد کی ہلاکت بہت افسوسناک واقعہ ھے اس دھماکے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی گیس پر عائد ہوتی ہے جن کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے دو قیمتی جانوں کا ضیا ئع ہوا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئے روز سنتے ہیں کہ کسی نہ کسی جگہ ایسے واقعات رونما ھو رہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اگر ان واقعات کے پیچھے محرکات کا جائزہ لیا جائے تو اکثر ذمہ دار سوئی گیس ہی نظرآتا ھے۔کلر سیداں کے واقعہ میں بھی غفلت محکمہ کی بتائی جا رہی ہے اگر اس کے اہلکار بروقت لیکج روک دیتے تو اتنا بڑا حادثہ نہ ہوتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید