لندن: برطانیہ میں بنگلا دیشی نژاد جلال الدین نے اپنی اہلیہ اسما بیگم کو جوا کھیلنے کے لیے رقم نہ دینے پر چاقو کے وار کر کے قتل کردیا تھا جسے عدالت نےعمر قید کی سزا سنائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں اپنی اہلیہ 31 سالہ اسما بیگم کو تیز دھار چاقو سے 50 سے زائد ضربیں لگا کر قتل کرنے والے 41 سالہ جلال الدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ دونوں بنگلا دیشی شہری ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔جلال الدین ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا اور جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول کی بات تھی۔قتل کے روز بھی جلال الدین نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے 200 پاؤنڈز نکلوائے تھے اور جوئے میں ہار گیا تھا، اہلیہ کی جانب سے رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر وہ آپے سے باہر ہو گیا اور کچن میں چاقو کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔قاتل نے اگلے روز ہی خود کو پولیس کے حوالے کردیا، جسے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ قاتل کو 19 سال بغیر پیرول پر رہا ہوئے قید کاٹنی ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید