او ایس آئی برانچ کی ملی بھگت ،تھانہ روات سے عوامی شکایات پر متعدد بار تبدیل ہونے والا کار خاص کانسٹیبل جرائم پیشہ افراد کا سرپرست بن گیا

کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )او ایس آئی برانچ کی ملی بھگت ،تھانہ روات سے عوامی شکایات پر متعدد بار تبدیل ہونے والا کار خاص کانسٹیبل جرائم پیشہ افراد کا سرپرست بن گیا ،ملاوٹی عناصر ،منشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈوں سے بھاری نزرانے بٹورنے لگا مقامی افسران کرپٹ سادہ لباس اہلکار رضوان شوکت کی بھتہ وصولی پر اسکے گرویدہ بن گئے کرپٹ اہلکار او ایس آئی برانچ تک حصہ پہنچاتا ہے تمام اوقات سادہ کپڑوں میں شکار کی تلاش ،قبل ازیں بھی جامع تلاشی کے دوران دیہاتی کی جیب میں چرس ڈالنے کے الزام میں معطل رہ چکا ہے عوام علاقہ کا بری شہرت کے حامل اہلکاروں کی باربار تعیناتی پر تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں بارہا مرتبہ تعینات کانسٹیبل رضوان شوکت جو کہ مقامی ایس ایچ او اور محرر کا انتہائی کار خاص ہے محض خانہ پری کیلئے اسکی ڈیوٹی تو لگا دی جاتی ہے مگر وہ مقامی افسران کی ملی بھگت سے ہر وقت جرائم پیشہ افراد کے اڈوں سے منتھلیاں بٹورنے ،پٹرول ڈیذل کی غیر قانونی ایجنسیوں سے بھتہ وصولیوں پر مامور ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں مقامی پولیس افسران سرکل افسران کو سب اچھا کی من گھڑت کہانی سنا کر رام کر لیتے ہیں ذرائع کے مطابق او ایس آئی برانچ کے کرپٹ اہلکار بھاری معاوضہ کے عوض اسکی پسندیدہ تعیناتی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں