کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )تھانہ روات پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران گرفتار 9 لڑکیاں اور 8 لڑکے 5 گھنٹے تک تھانہ روات رکھنے کے بعدلاکھوں روپے رشوت لیکر بغیر کسی کاروائی چھوڑ دئیے ،قبضہ میں لئیے گئے سائونڈ سسٹم و دیگر سامان ہڑپ ،موقع پر موجود میڈیا ایڈوائزر اور معززین علاقہ کا واقعہ پر شدید احتجاج ،راشی و کرپٹ اے ایس آئی سمیت ملوث اہلکاروں کی فوری معطلی اور محکمانہ کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام روات پولیس کے اے ایس آئی جاوید ،ڈرائیور آصف و دیگر اہلکاروں نے فیز8 میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر موقع سے9 لڑکیاں اور8 لڑکے سائڈ سسٹم ،لائوڈ سپیکر و دیگر سامان سمیت گرفتار کر کے تھانہ روات لے آئے جہاں بغیر کسی لیڈی کانسٹیبل کے اے ایس آئی جاوید نے گرفتار تمام لڑکیوں کو اپنے کمرہ میںبٹھائے رکھااور لڑکے حوالات بند کر دئیے اس دوران تھانہ روات میں موجود رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کے میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیز پاشا کو تفتیشی تھانیدار نے تمام ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور بعد ازاں رات گئے بھاری رشوت کے عوض تمام افراد چھوڑ دئیے گئے مئوقف جاننے پر اے ایس آئی جاوید نے واقعہ سے ہی لاعلمی کا اظہار کر کے جان چھڑا لی ،میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیز پاشا نے آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے ذاتی اور فوری نوٹس لیکر اعلیٰ سطحی تحقیقات اور ملوث اے ایس آئی جاوید و دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید