وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیس خدمت مرکز کے سلسلہ میں کلر سیداں میں موبائل خدمت سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے

کلر سیداں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیس خدمت مرکز کے سلسلہ میں کلر سیداں میں موبائل خدمت سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ہر جمعرات کے روز کلر سیداں میں موبائل سروس کی گاڑی موجود ہو گی جہاں آن لائن سسٹم کے تحت ایک ہی چھت تلے عوام کو 14 سہولیات سمیت جن میں کرایہ داری رجسٹریشن،دستاویزات گمشدگی رپورٹ،خواتین تشدد رپورٹ،پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ،لرنر ڈرائیونگ لائسنس، بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس،ملازم کی رجسٹریشن،گاڑی رجسٹریشن کی تصدیق،جرائم رپورٹ،ایف آئی آر کی کاپی،جنرل پولیس ویری فکیشن،ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،بچوں کی گمشدگی رپورٹ اور میڈیکولیگل سروسز شامل ہیں کی سہولیات موقع پر فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں