کلبھوشن کیس میں قانون کی روشنی میں آگے بڑھیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عدالت نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رہا یا بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور بھارت کو حوالگی کی استدعا مسترد کردی گئی، وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں