کلر سیداں کرائے کا مکان خالی نہ کرنے پر پانچ افراد کی خاتون کی قمیض پھاڑ کر بے ابرو کرنے کی کوشش۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃ نسرین اختر سکنہ شاہ باغ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں آزاد کشمیر کی سکونتی ہوں اور عرصہ قریب 15 سال سے بطور کرایہ دار ہمراہ فیملی علی ریحان مظہر کے مکانات واقع باغ بوٹا میں رہائش پذیر ہوں۔میں اپنے خاوند عابد حسین اور دو جوان بیٹوں کے ہمراہ اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ بوقت صبح ساڑھے چار بجے کے قریب اپنے مین گیٹ پر لاتے مارنے اور شور شرابہ کی آواز سنائی دی جس پر ہم سب نیند سے بیدار ہو گئے۔میں اور میرا خاوند دروازہ کھول کر گلی میں گئے اور دیکھا کہ ایاز،ڈاکٹر چنگیزاور 2/3 نامعلوم افراد وہاں موجود تھے جنہوں نے میرے خاوند کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور میرے خاوند کو تھپڑ مارے۔بچانے کیلئے میں آگے بڑھی تو چنگیز اختر نے میرا گریبان پکر کر دھکا دیا جس سے میں گر گئی اور میری قمیض پوشیدنی سامنے سے پھٹ گئی اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے کہ اگر یہ مکان چند دن کے اندر خالی نہ کیا تو جان سے مار دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید