کلر سیداں چوری کی واردات میں کزن ملزم نکلا۔حسنین مشتاق سکنہ حاجی مارکیٹ نے کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں سعودی عرب میں سٹڈی کر رہا ہوں۔ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل، جب میں سعودی عرب میں تھا مجھے گھر سے والدہ نے اطلاع دی کہ ہمارے گھر میں 4/5 تولے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔میں بیرون ملک سے پاکستان اپنے گھر آیا اور اپنے طور پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی کہ اسی دوران مجھے پتہ چلا کہ میرے گھر کی چیزیں اور طلائی زیورات میرے کزن عقیق الرحمان نے چوری کی تھیں جو کہ ہیروئن کے نشے کا عادی ہے جس کو میں نے بلا کر پوچھا تو اس نے اعتراف کیا کہ میرے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے میں نے آپ کے گھر سے طلائی زیورات چوری کئے اور بعد ازاں انہیں روات میں ایک صراف کے ہاتھ ایک لاکھ تیس ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید