وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے کیمپ آفسزپرہونے والے سرکاری اخراجات پربریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے سرکاری میڈیکل اخراجات پر بریفنگ سمیت کابینہ شہبازایئربیس اور ملحقہ علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ قرار دینے کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرشفقت محمود کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی گورنرہاوسز اورسرکاری عمارتوں کے استعمال پررپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بینک کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ نیوٹیک کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری سمیت ای کامرس پالیسی فریم ورک کی بھی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ کیپیٹل مارکیٹ ٹراسیکشن کی ادارہ سازی پربھی غورکرے گی۔ کابینہ کواب تک کے فیصلوں پرعملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جب کہ کابینہ رولز آف بزنس کے شیڈول ون میں ترمیم پر بھی غور کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں