آٹھ سالہ ایمان فاطمہ کو اپنوں نے ہی حوس کانشانہ بنانے کی کو شش

کلرسیداں( نمائندہ خصوصی ) بنگش کالونی کی رہائشی ایمان فاطمہ کی والدہ نے نمائندہ کو ایک ظلم کی داستان سناتے ہو ئے کہا ہے کہ میری آٹھ سالہ ایمان فاطمہ کو اپنوں نے ہی حوس کانشانہ بنانے کی کو شش کی آٹھ سالہ ایمان فاطمہ کی زیادتی کیس کی ایف آئی آرتھانہ پیر وھائی میں مقدمہ نمبر 618/19بجرم 376/511کے تحت درج ہے پو لیس نے ملزم کو اڈیالہ جیل بھجوادیاایمان فاطمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اس کے لو احقین مجھے راضی نامہ کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں تم ہمارے ساتھ راضی نامہ کر لو ورنہ جان سے ماردیں گے حکام بالا فوری نوٹس لیںایمان فاطمہ کے والدہ کی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کہ ملزم کیفرکردار تک پہنچا یا جائے اور سخت سے سخت سزا دلوائی تاکہ آئندہ کو ئی بھی حوا کی بیٹی کسی بھی درندگی و حوس کا شکار نہ ہو سکے،

اپنا تبصرہ بھیجیں