کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 60 سالہ چھ بچوں کا باپ اپنے ہی مکان کی چھت کے ملبے کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 60 سالہ چھ بچوں کا باپ اپنے ہی مکان کی چھت کے ملبے کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی اراضی گوڑھا میں پیش آیا جہاں محمد تاج نامی شخص مزدوروں کے ہمراہ اپنے مکان کے چھت کا ملبہ اتار رہا تھا کہ اسی دوران چھت منہدم ہو جانے سے وہ ملبے تلے دم کو جاں بحق ہو گیا۔متوفی چوکپنڈوری میں پکوان سنٹر کا کاروبار کرتا تھا۔جمعہ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں