انجمن تاجران کلر سیداں شٹرڈاؤن ہڑتال کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

کلر سیداں انجمن تاجران کلر سیداں شٹرڈاؤن ہڑتال کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے آج ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر انجمن تاجران پنڈی روڈ حاجی مشکور کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ٹیکسز کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حامی ہیں مگر ا نجمن تاجران کی مرکزی قیادت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی اور شٹر ڈاؤن کے سلسلہ عدم اتفاق کے باعث آج کی ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر انجمن تاجران کے مرکزی سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباسی نے بھی ہڑتال میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ تاجربرادری میں مکمل اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے آج کی ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر انجمن تاجران مرید چوک راجہ ظفر محمود نے کہا ہے ہم انجمن تاجران کے عہدیداروں کے فیصلے کے پابند ہیں۔تاجروں کو ٹیکسز سمیت دیگر حوالے سے مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں انجمن تاجران کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں