کلر سیداں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو گولیاں جبکہ اس کی بوڑھی ماں پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کر کے زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے مضروب کی والدہ کی درخواست پر سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مضروب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مسماۃ رحیم خان بیوہ محمد یوسف سکنہ نئی آبادی شاہ باغ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔جمعرات کے روز بوقت دو بجے کے قریب مجھے اپنے گیٹ کے باہر گلی میں فائرنگ اور ساتھ ہی مین گیٹ پر لاتیں مارنے اور توڑنے کی آوازیں آنے لگیں،میں گھبرا کر باہر نکلی تو دیکھا کہ تسلیم،رفیع،توصیف،عبیدسکنائے صاحب دھمیال اور تین نامعلوم اشخاص مسلح ہائے پسٹل مین گیٹ کو توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے او ر گالیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ عثمان کو باہر نکالو۔ میں ان کو روکنے کیلئے آگے بڑھی تو ملزمان نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے برآمد کے اندر داخل ہو کر تسلیم نے میرے بیٹے محمد عثمان پر سیدھا فائر کیا جو اسے گردن کے پیچھے لگا،دوسرا فائر رفیع نے کیا جو میرے بیٹے کے دائیں کندھے پر لگا جبکہ تیسرا فائر توصیف نے کیا جو عثمان کے جبڑے پر لگاجس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔ اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور غلیظ قسم کی گالیاں بھی دیتے رہے۔وجہ عناد چند یوم قبل ملزمان اور مضروب کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید