کلر سیداں شہر میں ایک ہی رات میں تین دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے

کلر سیداں شہر میں ایک ہی رات میں تین دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے جہاں سے نامعلوم چور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑے۔پولیس نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع اعوان مارکیٹ میں کرامت جنرل سٹور کے مالک ملک محمد عقیق نے بتایا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چوروں نے اس کی دکان کے کنڈے کاٹ کر پوری دکان کی تلاشی لی اور دراز میں رکھی گئی دس ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی۔اسی دکان کے ساتھ واقع سجاول میڈیکل اسٹور کے بھی کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور 1200 روپے کی نقدی لے اڑے جبکہ اسی مارکیٹ میں واقع رحمت سویٹ اینڈ بیکرز کے باہر سے تالے توڑے گئے تا ہم شیشے کا لاک نہ کھلنے کی وجہ سے وہ دکان کے اندر داخل نہ ہو سکے اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے چوکیدار سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔دریں اثناء بھلاکھر کے علاقہ لٹوال گاؤں میں بھی واقع ایک جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی اور سامان لے اڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں