کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں اتفاقیہ گولی چل جانے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں اتفاقیہ گولی چل جانے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ پھلینہ میں پیش آیا جہاں غضنفر بھٹی نامی شخص کا 12 سالہ بیٹا فرحان بھٹی اپنے گھر میں پستول کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ٹریگر دب جانے سے گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔گھر والوں کی جانب سے پوسٹمارٹم کی اجازت نہ ملنے پر سب انسپکٹر ملک محمد حیات نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں