اسپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس صرف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلانے کی ہدایت کردی، ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوں گے۔ پابندی کا اطلاق پی اے سی اور پارلیمانی کمیٹیوں پر نہیں ہوگا۔ اسپیکر کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے شریک ہونا تھا جب کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔
واضح رہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ ہونے کے بعد آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں