آر ٹی اے سیکرٹری راولپنڈی کی طرف سے کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز کو کرائے نامے جاری نہ کر نے پر کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان

کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )آر ٹی اے سیکرٹری راولپنڈی کی طرف سے کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز کو کرائے نامے جاری نہ کر نے پر کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مسافر گاڑیاں کو اپنے اپنے اڈوں میں کھڑی کر دی ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت کرایوں میں اضافے کا اعلان کرے مسافر ذلیل و خوار ہو رہے ہیںکلرسیداں میں پبلک سروس ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال جاری مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے RTAسکیرٹری راولپنڈی ستو پی کر سو گیاکلرسیداں ٹرانسپوٹرز کا احتجاج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ٹرانسپوٹرز پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے باوجود آرٹی اے کرایہ نامہ جاری نہیں کررہا۔ٹرانسپوٹرزکلرسیداں: نیا کرایہ نامہ جاری نہ ہونے سے ہمارا کام ٹھپ ہوگیا۔ٹرانسپوٹرزکلرسیداںکرائے میں اضافہ نہ کرنے سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔ٹرانسپوٹرزکلرسیداں: ٹرانسپوٹرز کا احتجاج مرکزی شاہراہ مرید چوک سے ہوتے ہوئے کلرسیداںمنگا ل بائی پاس تک مارچ کیامظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھائے ہو ئے تھے آر ٹی اے سیکرٹری راولپنڈی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی لوکل ٹرانسپورٹ کی سواریاں خوار ہونے لگی۔ کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز کو کرائے نامے کے خلاف جاری ہڑتال کی وجہ سے آج سارا دن اور شام تک مسافر ذلیل وخواد ہو تے رہے کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کو ئی بھی تحصیل انتظامیہ کا ذمہ دار افسر نہ آیا کلرسیداں کے ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دی جب تک کرایہ نامہ جاری نہ ہو ا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلرسیداں(نمائندہ خصوصی ) کلرسیداں کے معروف تاجر مفتی وحید اختر نے کہا ہے کہ آر ٹی اے سیکرٹری راولپنڈی کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے آج کلرسیداں میں عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے ایسے نکمے آر ٹی اے سیکرٹری راولپنڈی ک وفوری طور پر تبدیل کیا جائے تو بہتر ہو گاکلرسیداں میں پبلک سروس ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال جاری ہے مسافر مرد خواتین اس شدید گرمی میں سخت ذلیل و خوار ہورہے ہیں RTAسکیرٹری راولپنڈی ستو پی کر سو یا ہو ا ہے لہذا میں کشمنر راولپنڈی ، ڈی سی راولپنڈی سے اپیل کرتا ہو ں ایسے نااہل ترین RTAسکیرٹری راولپنڈی کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں