سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) مسجد الجنہ سلاؤ بے گھر غریب افراد کو مفت کھانا مہیا کرتی ہے۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں ریلوے اسٹیشن سے ملحق اور ہائی اسٹریٹ سلاؤ کے قریب واقع سری لنکن مسلم کمیونٹی کی جامع مسجد الجنہ نے گزشتہ کئی برسوں سے بلاتخصیص مذہب، رنگ و نسل و فرقہ بے گھر اور غریب افراد کو مفت کھانا مہیا کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جس کی یہاں سلاؤ میں مثال نہیں ملتی۔ اگرچہ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین و دیگر مساجد و سینٹر بھی عوامی فلاح و بہبود و بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔ جنہیں سلاؤ میں مقیم اکثریتی برٹش مسلمز کشمیری اور پاکستانی کیونٹیز کا بھی تعاون حاصل ہوتا ہے ۔ مگر ان کا کام محدود ہوتا ہے۔ سال میں ایک بار یا پھر اعلان۔ جبکہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مسلمان رمضان المبارک میں افطاری اور سحری کا بھی بہترین بندوبست کرتے ہیں۔ اب ان کی تقلید میں کچھ مساجد کے ٹرسٹیوں نے حالیہ رمضان المبارک میں افطاری کا باقاعدہ بندوبست شروع کیا ہے۔ مگر ان کی طرح کی انتظامیہ اور کام کو نہ پہنچ سکیں۔ ان تمام بڑی مساجد کے ٹرسٹیوں کو نمازیوں کی سہولت،رمضان و عید کا تہوار ایک دن سے مشترکہ طور پر شروع کرنا، تبلیغی لٹریچر، مسلم بچوں کے لئے فن ڈے جبکہ غیر مسلموں سے اتحاد، سلامتی، ملکی استحکام اور باہمی میل جول کیلئے بات چیت اور بے گھر افراد کی بہتری کیلئے آپس میں مل بیٹھ کر کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔جو کہ ماضی میں بھی کچھ عرصہ کیلئے رہا تھا۔ مسجد الجنہ سلاؤ UK کی سری لنکن مسلم کمیونٹی بڑی فعال ہے جو کہ ایک غیر مسلم ملک سری لنکا سے تعلق رکھتی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے صوابی KPK پاکستان کے جناب نذر محمد خان مسجد الجنہ میں خدمت گار ہیں۔ وہ جمعہ کی نماز کے بعد سے مسجد کے باہر بے گھر افراد کو مفت کھانا دینے کیلئے اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ کھانے میں بریانی دی جاتی ہے جبکہ پھل اور پانی کی بوتلیں بھی شامل ہیں۔ جمعہ کے علاوہ باقی کے دنوں میں بھی مسجد الجنہ کی انتظامیہ مفلس، نادار اور بے گھر افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں کھانا مہیا کرتی ہے۔کسی بھوکے کو کھانا کھلانا بہت زیادہ اجر و ثواب کا کام ہے۔اسلام یہی درس دیتا ہے۔ اس سے اللہ بھی راضی ہوتا ہے جبکہ اس کار خیر سے نیکیاں بھی ملتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید