کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )تھانہ روات پولیس نے چوری اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئیے چور گروہ کے قبضہ سے مال مسروقہ و نقدی مبلغ5 لاکھ روپے برآمد مذید انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویذن راولپنڈی رائے مظہر اقبال کو مجرمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا جنھوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان اسلم ،ایس ایچ او روات راجہ سلیم کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر شب وروز محنت کر کے ایس ایچ او روات انسپکٹر سلیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یاسین ،سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم مبلغ5 لاکھ روپے برآمد کر لئیے گئے پولیس کے مطابق ملزمان سے مذید اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید