کلرسیداں( نمائندہ خصوصی )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف، ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان اور ڈیوٹی آفیسرناصر حسین کی زیر نگرانی ماہ جون میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1019 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 03 لاکھ 72 ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروادی۔ٹریفک انچار ج عمران نواب کے مطابق بغیر نمبر پلیٹس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والے32 کے قریب رکشوں کو تھانہ کلر سیداں بند کیا گیا تھا جس کے بعد 16 ہزار پانچ سوروپے کی رقم جرمانہ وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔کارروائی میں عنصر قریسی سمیت عاصم اور عادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید