چوہدری مبشر سیلم نے کلر سیداں بارالسیوسی ایشن میں بطور جنرل سیکرٹری اپنے عہد ے کا چارج سنبھال لیا

کلرسیداں( نمائندہ خصوصی )چوہدری مبشر سیلم نے کلر سیداں بارالسیوسی ایشن میں بطور جنرل سیکرٹری اپنے عہد ے کا چارج سنبھال لیاصدر بارالسیوسی ایشن سید سبط الحسن نقوی نے نئے جنرل سیکرٹری کے اعزاز میںایک پُر وقار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بار ممبران سمیت مغرز ججزمحمد اسلام چوہدری اور محمدعمران امیر نے شرکت کی۔ صدر بارنے سکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل چوہدری علیم کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے جنرل سیکرٹری چوہدری مبشر سلیم کو خوش آمدید کہا جبکہ جنرل سیکرٹری چوہدری مبشر سیلم نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز اور کرپشن رشوت خوری اورٹاوٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے انہوں نے ٹائوٹ مافیاکا بار میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔بار اور بیچ میں کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فوری فراہمی پر اتقاق رائے ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں