برہان وانی شہید کی تیسری برسی پر آر پار کشمیر کے علاوہ بیرون ملک بھی بھارت سرکار اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے کئے

لندن۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) شہید کی برسی پر بھارت کے خلاف مظاہرہ ہو گا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین برس قبل شہید کئے جانے والے کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی شہید کی تیسری برسی پر آر پار کشمیر کے علاوہ بیرون ملک بھی بھارت سرکار اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری آٹھ 8 جولائی 2019ء بروز سموار کو دن کے ایک بجے انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں