لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعمرہ ادا کرکے واپس آنے والے دو افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ انٹرنیشنل لاؤنج میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت زین اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد پر پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو ٹیکسی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ آیا تھا۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے آنے والے افراد کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہے۔ سخت چیکنگ کی وجہ سے ائیرپورٹ کے داخلی راستے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کی اے ایس ایف سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔