سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) عمران خان کا معاشی ویژن مستقبل کے خوشحال پاکستان کیلئے ہے۔ عبدالحمید مغل۔ پاکستانی کمیونٹی راہنماء عبدالحمید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جو غربت اور مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے۔ اور پاکستانی عوام اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ اس کی ذمہ دار نواز اور زرداری کی سابقہ حکومتیں ہیں۔ جنہوں نے ملک پر اربوں ڈالرز کا قرض چڑھایا۔ اپنے اللؤں تللؤں اور عیاشیوں کیلئے اپنے سیاسی حواریوں کی فوج ظفر موج کے ساتھ مل کر وطن عزیز کو لُوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرکے اسے قومی خزانے میں ڈالا جائے۔ جبکہ چند ایک پکڑے جانے والے ان بڑے سیاسی لیڈروں کو پروٹوکول اور سکیورٹی کے حصار میں قومی اسمبلی میں تقاریر کے لئے لانے کی بجائے انہیں عدالتوں کے کٹہڑے میں لا کھڑا کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہی لوگوں کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام مصائب اور مشکلات کا شکار ہیں۔ عبدالمجید مغل نے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے معاشی ویژن کو مستقبل کا ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان قرار دیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید