جاتلی اڈہ پر ترک بے قابو ہو کر ٹریکٹر ،موٹر سائیکل اور ہوٹل کے استعمال کی چارپائیاں اور پانی کے ڈرموں کو رونداتا ہوا ہوٹل میں گھس گیا

جاتلی(نامہ نگار) جاتلی اڈہ پر ترک بے قابو ہو کر ٹریکٹر ،موٹر سائیکل اور ہوٹل کے استعمال کی چارپائیاں اور پانی کے ڈرموں کو رونداتا ہوا ہوٹل میں گھس گیا ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات 10بجے کے قریب راولپنڈی کی جانب سے آنے والا تیز رفتار ٹرک جبب جاتلی اڈہ پر پہنچا تو یہاں پر ہوٹل کے سامنے کھڑے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کو روندتے ہوئے ہوٹل میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کے استعمال کے پانی کے ڈرموں اور چارپائیوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھے ٹریکٹر ڈرائیور وسیم ولد لال خان ساکن جاتلی کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ٹرک مالکان نے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں