سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) مصری صدر محمد مُرسی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، ستوک پوجز لین، سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے میں گزشتہ جمعۃ المبارک کو بعد از نماز جمعہ مصر کے معزول اور اسیر صدر محمد مُرسی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گئی۔ جن کا دوران قید مصر کیے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت میں لوہے کے پنجرے میں اچانک انتقال ہو گیا تھا۔ جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ان کی وفات سے مسلم اُمہ میں شدید بے چینی پیدا ہوئی اور صدمہ بھی ہوا۔ محمد مُرسی مصر کے منتخب صدر تھے۔جنہیں چند برس قبل فوجی جرنیل جنرل سیسی نے معزول کرکے تخت پر قبضہ کر لیا تھا۔ محمد مُرسی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ میں ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے برٹش مسلم کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ غائبانہ نماز جنازہ جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا قاری عبدالجبار علوی نے پڑھائی۔ آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید