فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ مسافروین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔