زاہد راجہ نے جنید جمشید شہید چیئریٹی کے لئے عطیہ دیا

لندن۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) زاہد راجہ نے جنید جمشید شہید چیئریٹی کے لئے عطیہ دیا۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یو
کے سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین و مرکزی راہنماء پاکستان تحریک انصاف ( سابق چیف آرگنائزر ساؤتھ ایسٹ زون ) جناب محمد زاہد راجہ نے رائل نواب لندن میں منعقدہ ایک چیئریٹی ڈنر میں نیک مقصد کیلئے عطیہ دیا۔ واٹر گیونگ ڈاٹ یوکے watergiving.uk چیئریٹی اور فلاحی تنظیم کی جانب سے ڈنر کا اہتمام جنید جمشید مرحوم کے ماموں صاحبزادہ جہانگیر اور انکی خالہ جان فوزیہ قصوری نے کہا تھا جبکہ آرگنائزر میں رومی ملک کا نام بھی پکارا گیا۔ اس چیئریٹی ڈنر میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے برطانیہ میں مقیم معتمد خاص انیل مسرت بھی آئے تھے مگر صاحبزادہ جہانگیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں کسی اور دعوت میں بھی جانا تھا۔ اور پانچ ہزار پونڈ £5000کا عطیہ دیکر گئے ہیں۔ اتنی ہی رقم PTI لیڈر رومی ملک نے اپنی فیملی کے توسط سے دی۔ تقریب میں پاکستانی کے ماضی کے معروف پاپ سنگر اور دل دل پاکستان ملی نغمے کے گلوکار اور معروف نعت خواں و کاروباری شخصیت جنید جمشید مرحوم کے بھائی ہمایوں جمشید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ چیئریٹی ڈنر کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ شیخ جمیل نے یہ سعادت حاصل کی۔ مقریرین نے اپنی تقریروں میں پاکستان میں پانی کی قلت کا ذکر کیا۔ اور کہا کہ غریب، نادار اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پانی کے پمپ اور فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے مدد اور تعاون کریں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ پاکستانی میڈیا کی جانب سے بھی مبلغ پانچ سو پاؤنڈ £500 عطیہ کا اعلان کیا گیا۔ اسٹیج سے کہا گیا کہ آج میڈیا نے بھی دل کھول کر چندہ دیا ہے جبکہ کوریج بھی کر رہا ہے۔ تقریب میں جاوید بھائی، چوہدری صابر حسین میرپوری، نذر لودھی اور اے حق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ہال میں انتظامیہ کی جانب سے اپیل پر کل بتیس ہزار پانچ سو بیالیس پاؤنڈ کی رقم اکھٹی ہوئی جبکہ انعامی ریفل ٹکٹ بھی فروخت کیے گئے۔ چار خوش نصیبوں نے قرعہ اندازی میں مختلف قسم کے انعامات جیتے۔ دو افراد کا ایک ہی نمبر کا کوپن نکلا۔جس کو رومی ملک نے پرنٹنگ پریس کی غلطی بتایا۔ ایک ہی ٹیبل کے تین انعامات نکلے۔ انہوں نے ایک وصول کیا اور دو انعامات لئے ہی نہیں کہ کسی اور کو دے دیں۔ آخر میں منتظمین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ جنید جمشید کا ملی نغمہ دل دل پاکستان جان جان پاکستان کورس کی شکل میں گایا۔ انکی پڑھی ہوئی نعتیں بھی ہدیہ کے طور پر بارگاۂ رسالت میں پیش کی گئیں۔ دیگر کے علاوہ جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نعت رسول مقبول صلہ اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز لیجینڈ جنید جمشید مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں