اسلام ہمیں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ سجادہ نشین پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ

کلرسیداں(نا مہ نگار)اسلام ہمیں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ سجادہ نشین پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ
دہشتگرد عناصر کا اسلام، پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،دنیاوآخرت کی کابیابی کا راز رسول اللہﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں مضمرہے۔
اپنی زندگی کو رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالا جائے ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میںہے۔غیروں کی پیر وی کرنے سے بہتر ہے کہ کملی والے کی اطاعت کی جائے ۔درباہ عالیہ موہٹرہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی علاقہ لو نی بازداراں میں جامع مسجد فاروق گل بادشاہ میں ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ اللہ کریم قرآن کریم میں کم ارشاد فرمارہے کہ جو کسی کو نا حق قتل کرئے تو اس نے گویا پوری انسانیت کا قتل کیا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جانب بچائی ارشاد فرمایا کہ ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کی جان و مال ،آبرو اور خون حرام ہے ۔ ہمارے وطن عزیز کو آج جس دہشتگردی کی لعنت کاسامناہے جس طرح دہشت گرد عناصر جن کا اسلام، پاکستان اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیںہے۔بے گناہ لوگوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہے ہیں یہ دہشتگرد عناصر قرآن کریم کی نص قطعی کے مطابق دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔دنیاوآخرت کی کامیابی کا راز رسول اللہﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ا طاعت اللہ کا راستہ رسول اللہ کی اطاعت کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔بڑے مبارک اور مقدس ہیں وہ لوگ جومیلاد مصطفی ، گیارہویں شریف کی محفلیں سجاتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری نجات اتباع رسول میں ہیں۔محبت رسول کا تقاضا ہے کہ سیرت طیبہ کی مکمل اطاعت کی جائے اور اپنی زندگی کو رسول اللہﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالا جائے ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میںہے۔غیروں کی پیر وی کرنے سے بہتر ہے کہ کملی والے کی اطاعت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں