سلاؤ۔یوکےہرپریت کور چیمہ کونسلر بن گئیں۔

سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) ہرپریت کور چیمہ کونسلر بن گئیں۔ بھارتی نژاد برطانوی نوجوان خاتون محترمہ ہرپریت کور چیمہCllr Harpreet Kaur Cheema سلاؤ بارو کونسل کی وارڈ لینگلی کیڈرمسٹر سے الیکشن جیت کر کونسلر بن گئی ہیں۔ اکیس برس کی کم عمر لڑکی ہرپریت کور چیمہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر 2 مئی کو منعقدہ لوکل کونسل کے انتخابات میں کھڑی تھیں۔ ان کی بھرپور انتخابی مہم پر علاقہ کے مکینوں اور حلقہ کے ووٹروں کو پہلے سے یقین تھا کہ وہ جیت جائیں گی۔ کونسلر ہرپریت کور چیمہ کی والدہ محترمہ اوتار کور چیمہ Avtar Kaur Cheema بھی کالن بروک اینڈ پائل Colnbrook with Poyle وارڈ سے لیبر کونسلر ہیں بلکہ اس وقت وہ ڈپٹی میئر آف سلاؤ ہیں۔اور 15 مئی 2019ء کو سلاؤ ٹاؤن کی میئر منتخب ہو جائیں گی۔ سلاؤ بارو کونسل کی کونسلرز دونوں ماں بیٹی کو کمیونٹی نے شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں