کوٹلی ستیا ں (تحصیل رپورٹر)کوٹلی ستیا ں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کی دیرینہ رفاقت چھوڑ کر اپنے ایک بڑے گروپ کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ایم این اے 57 NA صداقت علی عباسی, ایم پی اے پی پی چھ میجر ر لطاسب ستی کی ایک نجی ہوٹل میں منعقد شمولیاتی تقریب میں شرکت کی خصوصی شرکت عباس ستی کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا شمولیتی تقریب جس میں ایڈوکیٹ راجہ عباس ستی, کرنل ر گلنواز ستی نے اپنی پوری ٹیم بلِخصوص حاجی موسیٰ, ایڈوکیٹ راجہ حسن عباس, قاری اویس صاحب, نوید ستی اور عمران ستی نے باقائدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا. تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماء اور ورکرز نے بھی شرکت کی جس میں طارق عزیز ستی,صغیر ستی۔ ٹھیکیدار فہیم ستی, باسط افتحار ستی, عاطف جمیل ستی, واصم ستی, صفدر زمان ستی, ڈاکٹر فیاض ستی, ریحان ستی, فیصل آمین ستی, واجد ستی, نوید ستی, انوار ستی, سابق چئرمین حاجی اظہر اقبال ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے بھی شرکت کی. پاکستان تحریک انصاف پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام معززین کو خوش آمدید کہتی ہے, بلخصوص آفتاب ستی, صغیر ستی اور انعام ستی کی بھی شکر گزار ہے کہ انہوں نے معززین علاقہ کو پارٹی میں شمولیت کروانے میں کلیدیکردار ادا کیاعباس ستی نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے منشور پر اور وزیر اعظم عمران خان کے ملک و قوم کی بہتری کے لیے حقیقی جزبے کیساتھاتفاق کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کی وہ اپنی سماجی خدمات کو بھی اس سیاسی پلیٹ فارم کیساتھ جاری رکھیں گے عمران خان کاکرپٹ لو گو ں کو ہاتھ ڈالنا پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے شاندار اقدام ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید