تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 19 سالہ ایف اے کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

کلر سیداں تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 19 سالہ ایف اے کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر ایک خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ محمد شعبان سکنہ بھلاکھر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں راولپنڈی میں ایک سکیورٹی کمپنی میں ملازم ہوں۔گزشتہ روز میری بیٹی مسماۃ (ا)جس کی عمر تقریبا 18/19 برس ہے اور ایف اے کی طالبہ ہے۔ صبح بوقت ساڑھے ساتھ بجے کے قریب اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے گھر کے نزدیک ہی واقع منہاج پبلک سکول گئی جو سکول سے چھٹی ہونے کے بعد گھر واپس نہ آئی جس کو میں نے اپنے طور پر کافی تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو مسماۃ محمد شیراز،محمد عمیر،محمد عمران،مسماۃ (ع)زوجہ محمد رمضان،محمد رمضان سکنائے بھلاکھر نے ملکر میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے جن کیساتھ میں نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں