چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

چیئرمین ایف بی آر اورگورنر اسٹیٹ بینک کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسدعمر کے دور میں کیا گیا تھا تاہم آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج ، ریونیو معاملات اور اقتصادی صورتحال کو درپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر یہ بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو ہٹانے کی بڑی وجہ ماہِ اپریل میں ریونیو شارٹ فال اور ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات ہیں، اور انہی وجوہات کے باعث وزیراعظم نے بغیر کسی تاخیر کے جہانزیب خان کو عہدے سے ہٹایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے وزارت خزانہ کے توسط سے استعفیٰ وزیراعظم سیکریٹریٹ ارسال کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں