سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) ویکسم کورٹ پیریش کونسل سے لیبر پارٹی کا صفایا۔ انڈیپینڈنٹ نے میدان مار لیا۔ انگلینڈ برطانیہ میں دو مئی بروز جمعرات کو ہونے والے لوکل کونسلوں نے انتخابات میں سلاؤ برکشائر میں ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ نے لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔ انڈیپینڈنٹ (آزاد ) کا گیارہ رکنی پورا پینل کامیاب ہو گیا۔ لیبر پارٹی کی طرف سے ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے لئے الیکشن میں کھڑے گیارہ کے گیارہ تمام امیدوار شکست سے دوچار ہوئے۔ ان میں میئر آف سلاؤ کونسلر پول سنگھ سوہل، ڈپٹی لیڈر آف سلاؤ بارو کونسل و کیبنٹ ممبر کونسلر صوبیہ حسین، لیبر پارٹی سلاؤ کی چیئرپرسن کرسٹین ہولمز ، کونسلر حقیق اشرف ڈار، کونسلر و کیبنٹ ممبر شبنم صدیق ، کونسلر وقاص صباء، محمد اورنگذیب اور حمزہ احمد و دیگر شامل ہیں۔ انڈیپینڈنٹ نے پیریش کونسل کے الیکشن میں بڑے بڑے بُرج الٹ دئیے۔ جبکہ سیاسی پنڈت حیران رہ گئے۔ افتخار احمد چوہدری نے اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتاری اور لیبر پارٹی کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے ویکسم کورٹ پیریش کونسل کا کنٹرول اس سے چھین لیا۔ انہیں مقامی کمیونٹی سمیت دیگر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر کا تعاون حاصل تھا۔ عوام نے بڑھ چڑھ کر ووٹ دئیے۔ انڈیپینڈنٹ کے کامیاب نومنتخب کونسلروں میں کشمیری نژاد برطانوی کونسلر افتخار احمد، کونسلر ذکی احمد، کونسلر غالب حسین، کونسلر شفاعت حسین، کونسلر مارک کرسٹوفر ہملٹن، کونسلر پیٹریشیا میری الٹریج، کونسلر رابرٹ الٹریج، کونسلر لیو میکڈونلڈ، کونسلر اولیویا فرانسیسکا پیرس، کونسلر میری پیریس اور کونسلر کین رائٹ شامل ہیں۔ نومنتخب پیریش کونسلر اور ٹیم لیڈر کونسلر افتخار احمد چوہدری نے انڈیپینڈنٹ کی کامیابی کو عوام کی کامیابی قرار دیا ہے۔ اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔جس نے نیک مقصد اور عوام کی خدمت کیلئے انہیں سرخرُو کیا۔ انہوں نے اپنے تمام ووٹروں، اسپورٹروں اور ہمدردوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید