کلر سیداں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز احمد قریشی سمیت چار پولیس آفسران اور دس اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔ چار روز قبل قتل کے مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے روات پولیس نے اسلام آباد کے علاقہ میں ریڈ کیا تھا جہاں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ملزم زخمی ہو گیا جس پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز احمد قریشی سمیت سب انسپکٹرز نصیر الرحمان قریشی، ناصر عباس، شیراز اور اے ایس آئی اسرار افضل سمیت دس کے قریب پولیس اہکاروں کو معطلی کے احکامات جاری کر دہئے۔سی پی او نے سب انسپکٹر محمد عباس کو ایس ایچ او کا اضافی چارج دے دیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید