عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

سوہاوہ۔۔(تحصیل رپورٹر )۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم نے گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں منعقد کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارہ گاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد نے کہا کہ کہ کافی عرصے سے یہ سلسلہ جاری ہے رمضان المبارک کے حوالے سے کہنا چاہونگا کہ مدنی دستر خوان تراویح وغیرہ کا اہتمام کیا جائیگا۔نفری کم ہونے کی وجہ سے ہم ہر مسجد پر سیکورٹی کی ڈیوٹی دینا ممکن نہ ہے الحمد اللہ یہ ایک پر امن ضلع ہے مساجد انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ آپ اپنی مساجد میں رضاکاروں کے نام انتظامیہ کو دیں تاکہ ان کو کارڈ وغیرہ جاری کیے جائیں ڈپٹی کمشنر جہلم سید انور جپہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رئیگا رمضان المبارک کے حوالے سے سبزی فروٹ اور اشیائے خوردونوش پر حکومت کی طرف سے سبسڈی دی گئی ہے جس سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ کو کھلنے کی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ سوہاوہ کے بہت سے مسائل ہیں جن کو عنقریب ایڈمنسٹر کی نگرانی میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے واٹر سپلائی سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر کی کمی کا سامنا ہے پیر کو نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لیے انٹر ویو رکھے ہیں انشاء￿ اللہ ڈاکٹرز کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا۔ پنڈ متے خان کے عبدالمحید شاہ نے اپنی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے قبرستان اور مسجد کا راستہ بند کیا ہوا ہے مخالفین مجھے دھمکیاں دیتے ہیں میری زمین پر قبضہ کرنے کے در پے ہیں کمپیوٹر سینٹر میں انتقال ہونے کے باوجود مخالفین مجھے اپنی زمین پر جانے سے روک رہے ہیں جس پر۔ ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے ریونیو کی رپورٹ کے بعد جو میرٹ ہو گا اس کے مطابق قانونی کاروائی کی جائیگی بھوجو موہڑہ کے رہائشی جہانگیر کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کو ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ایک اور سائل کی درخواست پر ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی سوہاوہ کو انکوئری کا حکم دیا کھیوڑہ سے آئی سائلہ نے بتایا کہ با اثر افراد ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کے در پے ہیں جس پر ڈی پی او جہلم نے تین دن میں معاملہ کو حل کرنے کی ہدایت کی پی ٹی سی ایل کو بغیر درخواست کنکشن کے متعلق شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے یقین دہانی کروائی کہ ان کا مئسلہ حل کیا جائیگا۔ایک اور شہری نے بتایا کہ میری ذاتی خریدی زمین پر نشاندہی کے بغیر ہی محکمہ جنگلات میری زمین پر قابض ہو گیا ہے متعدد درخواستیں دے چکا ہوں لیکن میری زمین پر نشاندہی نہیں کی جا رہی گیارہ ایکٹر زمین ہے میری خریدی زمین پر کاشت فصل ضائع ہو گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پانچ سے چھ مرتبہ رقبہ کی نشاندہی کر چکے ہیں لیکن آپ کے علاؤہ بھی پانچ چھ لوگ اور متاثر ہو رہے ہیں۔ اس پر کمیشن بنا کر اس کی رپورٹ کی روشنی میں اس کا دوبار جائزہ لیا جائیگا پانی کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظام پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا کہ ایک دو دن تک میونسپل کمیٹی میں ایڈمنسٹر تعینات ہو جائینگے ڈپٹی کمشنر جہلم سے بغیر لائسنس کے سلینڈر ایجنسیز اور سلینڈر رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے بغیر لائسنس سلینڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر کاروائی کی یقین دہانی کروائی

اپنا تبصرہ بھیجیں