کلر سیداں کنواری ماں نوزائیدہ بچہ رات گئے گلی میں چھوڑ کر چلی گئی

کلر سیداں کنواری ماں نوزائیدہ بچہ رات گئے گلی میں چھوڑ کر چلی گئی قریبی گھر والے رونے کی آواز سن کر بچے کو گھر لے آئے متعدد افراد بچے کو اپنے پاس رکھنے کے لیے میدان میں آ گئے پولیس سٹیشن میں اتفاق رائے سے نوزائیدہ بچے کو سابق نائب ناظم زین العابدین عباس کے بیٹے کاشف کے سپرد کر دیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے گاؤں سروہا چوہدریاں میں پیش آیا اور کوئی خاتون بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر گلی میں رکھ کر چلی گئی قریبی گھر والے رونے کی آواز سن کر گھر سے باہر آئے اور بچے کو ہمراہ لے گئے اگلے روز درجن کے لگ بھگ افراد بچہ رکھنے کے امیدوار بن کر آ گئے اور فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا۔دن ایک بجے بچے کو تھانے منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ فیاض ٹلو بچہ رکھنے کے بڑے امیدوار تھے اور جب انہیں یہ بتایا گیا کہ یہ بچہ چند گھنٹے قبل زین العابدین کے بیٹے کاشف کے سپرد کیا جا چکا ہے اور اب اس کی اہلیہ سے بچہ لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی خاتون کی گود سے لے کر بچہ پالنا مناسب نہیں سمجھتے لہذا وہ دستبردار ہو گئے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی نے بچہ کاشف کے حوالے کر دیا جس پر اس کی خوشی دیدنی تھی اس کا کہنا تھا کہ اس نے دو شادیاں کی ہیں مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھا اور آج اللہ نے میری اس کمی کو پورا کر دیا۔اس کا پورا گھرانہ بے حد خوش تھا انہوں نے بچے کا نام بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان سے تجویز کر کے رکھنے کا عزم کا اظہا رکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں