پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں لیکن پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، بھٹکے ہوئے لوگ عوام کے جذبات مجروح کررہے ہیں لیکن یہ منفی قوتیں اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم اورمسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا، قوم اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، قبائلی عوام دہشت گردی سے متاثر ہوئے تاہم فورسز قبائلیوں کے مسائل پر بلاتفریق کام کررہی ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانیوں کا مستقبل باصلاحیت نوجوانوں سےوابستہ ہے اور پائیدارامن کی جانب پیش رفت کے لیے سماجی ترقی پہلا قدم ہے،اب وقت آگیا ہے سماجی اورمعاشی ترقی پرتوجہ دی جائے جب کہ تعلیم اہم شعبہ جس پرتوجہ کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید