ڈاکٹر مسفر کا چوہدری اخلاق سے تعزیت کا اظہار

لیڈز۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری )ڈاکٹر مسفر کا چوہدری اخلاق سے تعزیت کا اظہار۔ جموں و کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری اخلاق کے ماموں جان اور جے کے این آئی اے کے جنرل سیکرٹری کونسلر غلام حسین کے کزن جناب عبدالرحمان صاحب ڈڈیال، ضلع میرپور آزاد کشمیر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ( انا للہ وان الہ راجعون )۔ جموں و کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے مرکزی صدر و سابق برطانوی کونسلر ڈاکٹر مسفر حسن نے چوہدری اخلاق کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے انکے ماموں جان مرحوم کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں