ویکسم کورٹ پیرش کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ کا پلڑا بھاری

سلاؤ۔ یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) ویکسم کورٹ پیرش کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ کا پلڑا بھاری۔ عوام کی ترم تر ہمدردیاں، ووٹ اور اسپورٹ افتخار احمد چوہدریIftakhar AHMED (Independent ) اور انکی ٹیم کے لئے دکھائی دے رہی ہے۔ وارڈ میں جگہ جگہ انڈیپینڈنٹ کے سائن بورڈ نظر آ رہے ہیں۔انڈیپینڈنٹ کا ڈنکا بج رہا ہے۔ ہر طرف کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان قیادت کو ساتھ لے کر چلنے والے افتخار احمد کی دھوم مچی ہوئی ہے کہ انہوں نے اس بار کھڑاک کر دیا ہے۔ وارڈ میں انتخابی مہم کا ایسا سماں باندھا کہ بڑے بڑوں کا پتہ پانی ہو گا۔ سیاسی حریفوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جبکہ مختلف تجزئیے لگائے بیٹھے سیاسی پنڈتوں کو دن میں تارے نظر آ گئے کہ یہ ہو کیا گیا ہے۔ افتخار احمد انڈیپینڈنٹ اپنے خداداد صلاحیتوں، بہترین منشور اور عوام کی بھرپور حمایت سے نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ انکی ڈور ٹُو ڈور انتخابی مہم نے پانسہ پلٹ کر رکھ دیا۔ ان کی طرف سے نکالے گئے وائٹ پیپر نے حریف پارٹی کا کچھا چھٹا کھول کر سامنے رکھ دیا۔ انڈیپینڈنٹ کی ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں زبردست پزیرائی۔ مقامی کمیونٹی سمیت کشمیری، پاکستانی، بھارتی، صومالی اور مشرقی یورپیئن کمیونٹی نے بھرپور تعاون اور ووٹوں کی یقین دہانی کروا دی۔ 2 مئی 2019ء بروز جمعرات کو صبح 7am سے لے کر رات کے 10pmتک بغیر کسی وقفہ کے پولینگ جاری رہے گی۔ اور اس کے بعد دی سینٹر میں ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ اور نتیجہ بتا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں