اے ایس پی سرکل حسن ابدال ہمیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا بااثر ملزمان پارٹی کے سامنے ہمیں ہی ذلیل و خوار کرنے لگا

کلرسیداں (عبدالعزیزپاشا سے) اے ایس پی سرکل حسن ابدال ہمیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا بااثر ملزمان پارٹی کے سامنے ہمیں ہی ذلیل و خوار کرنے لگا اے ایس پی ہمیں انصاف کر دینے کے بجائے ہم دونوں باپ بیٹے کو سنگین مقدمے میں اندر کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے شہری محمد اقبال کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک سے فوری طور پر اس صورتحال پر نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ ڈھوک مسکین کے رہائشی محمد اقبال ولد سردار خان نے کلرسیداں میڈیا میں آکر بتایا ہے کہ میں نے انصاف کے لئے ایک تحریری درخواست ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کو دی جس کو انہوں نے مار ک کر کے اے ایس پی سر کل حسن ابدال کو بھجوا دی بسلسلہ انکوائری گزشتہ روز میں اپنے بیٹے اور دیگر معززین علاقہ کے ہمراہ اے ایس پی کے دفتر میں گئے جہاں پراے ایس پی اظہر خان نے مجھے ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی اور کہا تم کیوں آئے روز درخواستیں دیتے ہو پو لیس اور ان کے خلاف جس پر میں نے کہا جناب اے ایس پی صاحب میرا ٹریکٹر 3 نومبر 2018 کو گھر سے چوری ہوا ہے جس کا باقاعدہ تھانہ میں مقدمہ درج رجسڑ ہو مگر مقامی پولیس نے بااثرملزمان کے ساتھ مل گئی اور میرا ٹریکٹر آج 5ماہ گرز جانے کے باوجود تاحال برآمدہو سکا میرا ٹریکٹر برآمد کر تے ہو ئے مجھے انصاف دیا جائے جس پراے ایس پی اظہر خان آگ بگولا ہو گیا اور بااثر ملزمان کے سامنے مجھے اور میرے بیٹے اور معززین علاقہ کو ان بااثر ملزمان کے سامنے ذلیل و خوار کرتے ہوئے اپنے دفتر سے نکال دیااور مجھے سنگین مقدمے میں اندر کرنے کی دھمکی دی اگر تم نے ان کے خلاف درخواست بازی کا سلسلہ ختم نہ کیا تو میں تمہارے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے تمہیں اندر کر دوں گا محمد اقبال نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف خان اور آر پی او راولپنڈی ایم اسحاق جہانگیر سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے والے ASPسرکل حسن ابدال کے خلاف فوری طورپر محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں