پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی منتخب حکومت ہے۔ پی ٹی آئی یوکے

سلاؤ۔ یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی منتخب حکومت ہے۔ پی ٹی آئی یوکے ۔ پاکستان تحریک انصاف یوکے ساؤتھ ایسٹ زون نے اپنے ایک اجلاس میں اس بات پر اطعمنان کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اب جمہوریت کی پٹڑی پر گامزن ہو چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی حکومت عوام کی اپنی منتخب حکومت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک پڑھے لکھے باشعور اور اعلی تعلیم یافتہ انسان ہیں۔ وہ کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے۔ ملک سے بیروزگاری، بدعنوانی اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو جلد ہی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ سیاسی، عسکری اور معاشی لحاظ سے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن بن سکتا ہے۔ اجلاس میں رومی ملک صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ زون یوکے، محمد زاہد راجہ چیف آرگنائزر ساؤتھ ایسٹ زون یوکے، محمد وقاص سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ زون یوکے اور شاہد بٹ شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں