فنڈ کی عدم دستیابی ریسکیو 1122کی بلڈنگ مکمل نہ ہو سکی

سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر )فنڈ کی عدم دستیابی ریسکیو 1122کی بلڈنگ مکمل نہ ہو سکی جبکہ اسی فیصد تیار بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی تفصیلات کے مطابق لاکھوں کی آ بادی کے لئے ریسکیو کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سابق دور حکومت میں ریسکیو 1122سروس کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع ہوا اور بلڈنگ کا تقریبا اسی فیصد کام مکمل ہونے کے باوجود ٹھیکدار کو صرف بیس فیصد ہی ادائیگی کی جا سکی جس کی وجہ سے ٹھیکدار نے شہریوں کی سہولت اور بروقت ریسکیو کے لئے بنائی جانے والی بلڈنگ کا روک دیا ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سے متعدد بار اس حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ سوہاوہ شہر کی آبادی بیشتر حصہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ ہے اور جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات میں بروقت طبی امداد اور ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن تا حال ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا ۔ عوامی حلقوں نے منتخب پارلیمانی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو سروس کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے فنڈ کا اجراء جلد سے جلد ممکن بنا کر اس کی تعمیر کو مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی حادثہ یا سانحہ میں بروقت طبی امداد اور ریسکیو کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں