اسلام پورہ جبر اوراس کے گردونواح میں کندم کی کٹائی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے

جبر(نامہ نگا)اسلام پورہ جبر اوراس کے گردونواح میں کندم کی کٹائی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے تاہم بارش طوفان اورشدید آندھی سے فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے کسان حضرات نے کہا ہے کہ پوٹھوہار کے علاقوں میں اس ٹائم بارش کا ہونا خلا ف توقع ہے اس سے نقصان کا قوی امکان ہے دوسری طرف رمضان مبارک کا بھی آغاز جلد ہونے والا ہے تمام کسانوں کی یہی کوشش ہے کہ رمضان مبارک کے آغاز سے قبل ہی اپنے تمام تر کام نمٹا دئیے جائیں اسی وجہ سے وہ بارش کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اسلام پورہ جبر میں بھی گزشتہ شام شدید طوفان اور اندھی میں بھی ٹریکٹر بلیڈدیگرمشینوں کی مدد سے فصل کٹائی کا کام جاری رہا آج کل جہاں تمام تر شعبے میں ترقی ہوئی ہے کوئی بھی شعبہ ہو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی اور ترقی لازم ہوتی ہے زراعت کے شعبے میں بھی خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے تمام کام مشینی ہو گیا ہے جہاں انسان پورا پورا دن کھیتوںمیں گزار دیتا تھا وہاں آج کل گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہورہا ہے تمام کام مشینوں نے سنبھال لیا ہے مشین کا کام بڑھنے سے انسان کو اتنی محنت اور مشقت کا عادی نہیں رہاہے جس کی وجہ سے انسان مختلف بیماریوں سمیت جسمانی فنٹس مسائل کا شکار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں