پی ٹی آئی راہنماء محمد زاہد راجہ کی پاکستان سے برطانیہ واپسی

سلاؤ۔یوکے ( رپورٹ:۔ ساجد جنجوعہ کشمیری ) پی ٹی آئی راہنماء محمد زاہد راجہ کی پاکستان سے برطانیہ واپسی۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ ساؤتھ ایسٹ زون کے چیف آرگنائزر محمد زاہد راجہ دو ہفتے کے نجی دورہ کے بعد واپس برطانیہ پہمچ آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر یوکے ساؤتھ ایسٹ کے چیف آرگنائزر محمد زاہد راجہ دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور میرپور آزاد کشمیر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی گئے۔ اگرچہ ان کی مصروفیات نجی دورہ کی تھیں۔تاہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بھانجی کی شادی میں بھی شرکت کی۔ لاہور میں ہی مغلیہ دور کی بنی تاریخی عمارات اور مقامات کا دورہ کیا۔شاہی قلعہ اور شالامار باغ دیکھا۔ مینار پاکستان گئے جبکہ حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر بھی حاضری دی اور انکی مغفرت کیلئے فاتحہ ٔ خوانی کی۔ بادشاہی مسجد بھی گئے اور وہاں پر نوافل ادا کئے جبکہ پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے علاوہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں