کلرسیداں ( عبدالعزیزپاشا سے ) کلرسیداں پولیس کی بدنیتی اور این ایس پی آر( ادارہ) کلرسیداں کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی کی وجہ سے عمر رسیدہ شہری ٹانگ سے محروم ہوگیا تھانہ کلرسیداں کی اے ایس آئی شفقات احمد نے ملزمان کی پشت پناہی کرتے ہوئے مقدمہ میں مدعی کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ایف آئی آر میں کئی دفعات میں ردوبدل کر تے ہوئے صرف ڈاکٹر ی ر پورٹ کے مطابق دفعہ لگا دئیے جبکہ گھر میں داخل ہونے کا دفعہ452 ت پ نہ لگایا ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا تفتیشی افسر نے انہیں عبوری ضمانتیںکروانے کا مشورہ دے دیا ملزمان عبوری ضمانتیں کروانے کے بعد اب غر یب لاچار معذورشخص سنگین نتائج اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں کلرسیداں کا غریب لاچار معذورشخص انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور راجہ محمد نویز نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ درکالی شیرشاہی کے رہائشی راجا محمد نویز ولد محمد عارف نے میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 26 فروری 2019 میں اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ہمراہ موجود تھا کہ بوقت دو بج کر پچاس منٹ پر اچانک میرے گھر NSPR کے ملازم مدثر ولد عبدالقدوس سکنہ منگال نوید عمر ہمرا دو لیڈیز صائقہ اور صباء میرے گھر میں بغیر اجازت اندر داخل ہوکر مجھے اور میرے بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا اس دوران میری دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے میں ابھی تک چار پائی پر پڑا ہو اہوں آمدنی کا کو ئی ذریعہ نہیںمحمد نویزنے مزید بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تھانہ کلرسیداں پو لیس کو بتایا لیکن مقامی پو لیس کے اے ایس آئی شفاقت احمد میری درخواست میں خود ہی رودبدل کر تے ہو ئے میڈئیکل رپورٹ پر ان کے خلاف تو درج کر لیا لیکن تفتیشی آفیسر شفاقت حسین نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمیں انصاف دینے کے بجائے الٹاملزمان پارٹی کی پشت پناہی کرنا شروع کردی با اثر ملزمان کی طرف آئے روز مجھے اور میری بیوی بچوں کو سنگین نتائج اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مجھے اور میرے بیوی بچوں کو سخت خطرہ جان ہے میں میڈیا کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزداار اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائر عارف نواز خان اور آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی عباس احسن اور ایس پی سرکل کہوٹہ سعود خان سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور بااثر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
- کلر سیداں اور گردونواح میں جابجا غیر قانونی منڈی مویشیاں قائم ہو گئی ہیں
- تھانے پولیس کا چہرہ اور قانون کے قلعے ہیں،پولیس کے اندر یا باہر کسی کو بھی نہ تو اس محکمانہ چہرے کو گندا کرنے کی اجازت دی جائے گی محمد فیصل رانا
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، 6 افراد ڈوب گئے
- جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، علی رضاسید